ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اچھے دن اورکالے دھن کا پتہ نہیں، پھرآئےنئے خواب دکھانے؛ ۔بی جے پی کے منشور پر مایاوتی کا حملہ ،مودی سے کہا، پہلے پرانے وعدے پورے کریں

اچھے دن اورکالے دھن کا پتہ نہیں، پھرآئےنئے خواب دکھانے؛ ۔بی جے پی کے منشور پر مایاوتی کا حملہ ،مودی سے کہا، پہلے پرانے وعدے پورے کریں

Sun, 29 Jan 2017 12:20:37  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو28جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کے منشور کو لے کر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے مرکزی حکومت پر کرارا حملہ بولاہے۔مایاوتی نے کہاکہ مودی حکومت نے اب تک ایک چوتھائی وعدے بھی پورے نہیں کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ’’اچھے دن‘‘اور کالے دھن کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدرمایاوتی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی نے اچھے دن کا وعدہ کیاتھا۔100دنوں میں بیرون ملک سے کالا دھن واپس لا کر ہر غریب خاندان کو 15لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیاتھا۔ابھی تک’’اچھے دن‘‘اور کالے دھن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔اتنا ہی نہیں مرکز کی مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کئے اپنے ایک چوتھائی وعدے بھی نہیں پورے کئے ہیں۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کو مینی فیسٹو جاری کرنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔بی جے پی پہلے اپنے پرانے وعدے ہی پورے کر لے۔آپ کو بتا دیں کہ آج بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے یوپی انتخابات کو لے کر پارٹی کا منشور جاری کیا۔بی جے پی نے اپنے منشور میں یوپی کی ترقی کے9مسائل کو شامل کیاگیاہے۔اس میں خواتین کی حفاظت سے لے کرنوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کی سہولت کا خاص خیال رکھاگیاہے۔


Share: